یکم اپریل کو ’’اپریل پھول‘‘ منائیں گے ، ظہور دھریجہ

یکم اپریل کو ’’اپریل پھول‘‘  منائیں گے ، ظہور دھریجہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ یکم اپریل کو اپریل فول نہیں اپریل پھول منائیں گے اور دریائے چناب پر بھرپور تقریب منعقد ہو گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ اپریل پھول کی تقریب کے سلسلہ میں منعقد کئے گئے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سرائیکی رہنما میاں شہزاد اکرم گھلو، میاں اظہر و دیگر موجود تھے ۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ یکم اپریل کو تین بجے دریائے چناب کے لنگڑیال پتن پر تقریب منعقد ہو گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں