امتحانی عمل کو شفاف بنانا اولین ترجیح ہے :عبدالجبار

امتحانی عمل کو شفاف بنانا  اولین ترجیح ہے :عبدالجبار

وہاڑی (نمائندہ دنیا ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ بوائز کالج وہاڑی کے امتحانی مرکز کا وزٹ کیا انہوں نے اس موقع پر طلبا کی رول نمبر سلپس،سوالنامے ۔۔۔

جوابی کاپیاں اور حاضری شیٹ کو چیک کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار نے کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف بنانا اولین ترجیح ہے جس کیلئے امتحانی مراکز کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔ سپرنٹنڈنٹ اور نگراں عملہ کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں