بے اعتدالی سے کھانے والے مزید 32افراد گیسٹرو میں مبتلا

بے اعتدالی سے کھانے والے  مزید 32افراد گیسٹرو میں مبتلا

ملتان ( لیڈی رپورٹر) ماہ صیام اور موسم میں تبدیلی کے ساتھ کھانے پینے میں بے اعتدالی کے باعث نشتر ہسپتال میں گیسٹرو کے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ملتان کی مین ایمرجنسی اور بچوں کی ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا 32 مریض لائے گئے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں