بوسن روڈ سے غیر ضروری یوٹرن ختم کئے جائیں، زاہد اکرام

بوسن روڈ سے غیر ضروری یوٹرن ختم کئے جائیں، زاہد اکرام

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی زیرصدارت صاف ستھرا پنجاب پر عمل درآمد بارے جائزہ اجلاس ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے میڈم قرۃ العین وزیر ،ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے رانا وسیم، ڈائریکٹر آئی ٹی محمد حذیفہ ،ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ راؤ زکا الرحمن ، ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد عمران سمیت واسا کے دیگر آفیسرز شریک تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے کہا کہ بوسن روڈ پر ٹریفک بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے نئے یو ٹرن بنانے اور غیر ضروری یو ٹرن ختم کرنے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے ۔روڈ پیچ ورک پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے واسا آفیسرز کو ہدایت کی کہ شہر کی کسی گلی میں پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں