تنخواہوں میں تاخیر، نشتر ہسپتال عملے کی ایم ایس سے ملاقات

تنخواہوں میں تاخیر، نشتر ہسپتال عملے کی ایم ایس سے ملاقات

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں ڈاکٹرز اور عملے کی تنخواہوں میں تاخیر کے معاملہ پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے ڈاکٹر ندیم اور۔۔۔

 ڈاکٹر سلمان لاشاری کی سربراہی میں گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر کاظم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر فنانس نشتر ہسپتال ملتان رانا احمد جاوید بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ حکومت چار ماہ سے ہسپتالوں کو بجٹ دینے میں غیر سنجیدہ ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز کو تنخواہ سے محروم رکھا جاتا ہے جس کے باعث ڈاکٹر نہ تو وقت پہ بچوں کی فیسیں ادا کر پاتے ہیں اور نا ہی گھروں کے کرائے دے پاتے ہیں،اس موقع پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ان کی طرف سے فنانس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی گئی بجٹ جاری کرنے کی درخواستوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں کی گئی تاہم ابھی تک بجٹ ریلیز نہیں ہوا ۔ انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی کہ کوشش ہوگی تنخواہ مقرہ وقت پہ آ جائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں