وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر کیلئے کام کا آغاز کر دیا :ثاقب خورشید

وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر کیلئے کام کا آغاز کر دیا :ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔

 سرکاری افسران روڈ کی تعمیر کیلئے 27ارب کا پی سی ون تیار کر کے 5اپریل تک وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے جس کے بعد روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کے فتنہ نے ملک و قوم کے 5سال ضائع کر دیے لیکن ابھی تک لوگوں کو اس کا احساس نہیں وسیم اکرم پلس 5سال تک ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر کا لولی پاپ دیتے رہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے فوری طور پر تعمیر و ترقی کے منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں