عید سانجھی خوشیوں کا نام ،طاہرہ نجم

عید سانجھی خوشیوں کا نام ،طاہرہ نجم

ملتان (لیڈی رپورٹر )انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ عید سانجھی خوشیوں کا نام ہے جس میں تمام تر طبقات کیلئے خوشی کا پیغام ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تجارت ملازمت وزاعت پیشہ خواتین کے زیر انتظام قاسم بیلہ میں سکول کے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر طلباء کے مابین مختلف رنگارنگ مقابلے ہوئے جن میں سنگنگ، کیٹ واک اور دیگر تفریحی کھیل شامل تھے ،ان میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں