دس گیس چوررنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، کنکشن منقطع

 دس گیس چوررنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، کنکشن منقطع

ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان ک کریک ڈاؤن ،10گیس چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، 94ہزار ریکوری جبکہ کمپریسر استعمال کرنے والوں کو سخت وارننگ دی گئی کہ ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیل کے مطابق شمس آباد میں ایک صارف سوئی گیس کے پلگ شدہ مین والو کو تبدیل کرکے گیس چوری میں ملوث پایا گیا ۔ جس کی سروس ریموو کردی گئی اور زیردفعہ 462 E کے رپورٹ کردی گئی ۔ دوسرے کیس میں منیر آباد میں ایک گھریلو صارف جس کا میٹر کٹا ہوا تھا عرصہ دراز سے ڈائیریکٹ استعمال کرکے گیس چوری کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس کی ٹیم نے اسکا کنکشن منقطع کردیا۔ تیسرے کیس میں ایک گھریلو صارف نے اپنا میٹر غیر قانونی طور پر دوسری جگہ منتقل کیا تھا ۔ اس کا میٹر منقطع کردیا گیا۔ چوتھے کیس میں ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اور وہ ناجائز میٹر کے ذریعے گیس استعمال کررہا تھا ٹاسک فورس نے اسکا میٹر منقطع کرکے قبضہ میں لے کر لیبارٹری بھجوا دیا تاکہ میٹر کی اصل صورتحال کے مطابق جرمانہ عائد کیا جاسکے ۔ دو کیسوں میں گھریلو صارفین کمپریسر استعمال کرکے گیس کھینچ رہے تھے جس سے علاقہ کا پریشر خراب ہوا ہوا تھا ان صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے ۔بقیہ چار کیسوں میں گھریلو صارفین غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں میں گیس سپلائی کرنے میں ملوث پائے گئے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں ۔ انکے علاؤہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 94000روپے کی ریکوری بھی کروائی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں