گندم کی کٹائی کا آغاز ،ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

گندم کی کٹائی کا آغاز ،ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ،محکمہ زراعت کی زیر نگرانی گندم کی کٹائی کا آغاز ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے مخدوم پور پہوڑاں کے نواحی چک میں گندم کٹائی مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر افسران زراعت،کسانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گندم خریداری کیلئے خانیوال، کبیروالا،جہانیاں میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں - 14 خریداری مراکز پر گندم خریداری 22 اپریل سے شروع کردی جائیگی- 6 ایکڑ رقبہ تک کاشت کے حامل کاشتکار 17 اپریل تک آن لائن ایپ پر باردانہ کیلئے درخواستیں دے سکیں گے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،اور پی آئی ٹی بی کی تصدیق کے بعد کاشتکار کو باردانہ کے حصول کا میسج موصول ہوگا-انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کو ضلع میں گندم خریداری کیلئے 10 لاکھ 86 ہزار 860 بوری کا ہدف ہے کاشتکار کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں