سیوریج ،واٹر سپلائی سسٹم بوسیدہ ،واساکوچیلنجز کا سامنا

سیوریج ،واٹر سپلائی سسٹم بوسیدہ ،واساکوچیلنجز کا سامنا

ملتان (وقائع نگار خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے اور بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث واسا کو چیلنجر کا سامنا ہے اور۔۔۔

 ان درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرانی لائنوں کو تبدیل اور ڈسپوزل اسٹیشنز کو سولر سسٹم پر شفٹ کرنا اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بارہ سو کلومیٹر سے زائد سیوریج نیٹ ورک اور 1 ہزار کلومیٹر سے زائد واٹر سپلائی لائنوں کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں کراؤن فیلیئر اور واٹر سپلائی مکسنگ کے متعدد واقعات رونما ہو رہے ہیں،ڈسپوزل سٹیشنز اور ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں کے اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے جس وجہ سے ادارے کو مالی طور پر بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے ادارے کو اس وقت سولر سکیم کی بھی ضرورت ہے تاکہ تنصیبات کو سولر پر شفٹ کر کے اخراجات پر قابو پایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا) کی طرف سے واسا ملتان کو جدید مشینری کی فراہمی کے منصوبے میں تعاون کرنے پر دوست ملک کے مشکور ہیں اور واسا ملتان کے مسائل کے حل میں جاپانی ایجنسی جائیکا کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ساؤتھ ایشیا ڈویژن کے نمائندہ ایکسپرٹ ناکاشیما کوجی سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں