ہوٹل و تنور مالکان روٹی و نان کی قیمتیں کم کرنے سے گریزاں

ہوٹل و تنور مالکان روٹی و نان کی قیمتیں کم کرنے سے گریزاں

بورے والا(سٹی رپورٹر )ہوٹل و تنور مالکان نے روٹی و نان کی قیمتیں کم نہ کیں کارروائی کی جائے شہریوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے آٹا کی قیمت میں نمایاں کمی کر کے روٹی و نان کی قیمتیں کم کرنے کے لیے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کو اقدامات کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں ۔۔۔

اس کے باوجود بورے والا شہر اور گردونواح کے علاقوں ڈلن بنگلہ،مانا موڑ،کچی پکی، ساہوکا، جملیرا میں ہوٹل و تندور مالکان نے روٹی و نان کی قیمتیں کم نہیں کی ہیں غریب نواز ہوٹل واقع ملتان روڈ،الرحمن ہوٹل،خان ہوٹل،چوہدری ہوٹل،علوی ناشتہ پوائنٹس وہاڑی بازار،ای بلاک،چونگی نمبر 5 سمیت شہر بھر میں کم وزن اور غیر معیاری روٹی 20 سے 25 روپے جبکہ نان 25 سے 30 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ بڑے ہوٹلوں کے بااثر مالکان شہریوں سے روٹی و نان کی اس سے بھی زائد قیمت وصول کر رہے ہیں شہریوں ملک انور،حمزہ جٹ،شاہزیب بٹ،رانا اسامہ،شیخ ارشد،سعید لالہ و دیگر نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف اعلانات ہی نہ کیے جائیں حکومتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والے ہوٹل و تندور مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں تاکہ روٹی و نان کی قیمتیں کم ہو سکیں اور عام شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف میسر ہو سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں