محکمہ ایکسائز میں سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کا پھر بحران،سائلین خوار

محکمہ  ایکسائز  میں  سمارٹ  کارڈ  اور  نمبر  پلیٹس  کا  پھر  بحران،سائلین  خوار

ڑملتان (کرائم رپورٹر)محکمہ ایکسائز ملتان میں سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کا بحران ایک بار پھر پیدا ہوگیا زیر التوا کارڈز اور نمبر پلیٹس کی تعداد دو لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے ۔۔۔

 کارڈز و نمبر پلیٹس تاخیر کا شکار ہونے سے سائلین خوار ہوکر رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملتان میں نیو رجسٹریشن اور ٹرانسفر ملکیت کی لاکھوں گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس تاخیر کا شکار ہوگئی،ملتان آفس میں زیر التوا پلیٹس اور کارڈز کی تعداد دو لاکھ سے زائدبتائی جارہی ہے ۔بتایا گیا ہے ایکسائز ہیڈ کوارٹر لاہور سے سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس فراہم نہیں کی جا رہیں جس کے باعث سائلین خوار ہوکر رہ گئے ہیں ۔ شہریوں کے مطابق نمبر پلیٹس اور کارڈز کی فیس کے ساتھ ہوم ڈیلیوری کی فیسیں بھری ہوئی ہیں مگر کئی ماہ سے کارڈز وصول نہیں ہورہے ہیں جس سے پریشانی کا سامنا ہے ۔متاثرہ شہریوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں بھی سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کے بحران کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں