حنیفا ڈمر گینگ کی فائرنگ، علاقے میں خوف وہراس

حنیفا ڈمر گینگ کی فائرنگ، علاقے میں خوف وہراس

مونڈکا(نامہ نگار)حنیفاڈمرگینگ کے مسلح افراد کا موٹرسائیکلوں پرعلاقہ میں گشت اسلحہ لہراتے اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے ،مانک پورسے ۔۔

چوری ہونے والے جانوربھی بھونگا لیکرواپس کئے جانے کی اطلاع ۔پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں آئی علاقہ میں بدستور خوف کی فضا قائم۔تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے مشہوربدنام زمانہ حنیفاڈمرگینگ اپنے کالے کرتوت شائع ہونے پرآپے سے ہاہرہوگیاہے گزشتہ روز درجن بھرسے زائد گینگ کے افراد موٹرسائیکلوں پر اسلحہ لہراتے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے علاقہ بھرمیں گھومتے رہے اس گینگ کے سرغنہ حنیفاڈمر،کالاڈمراسلحہ اور بدمعاشی کے زورپر تھانہ شاہ جمال،خانگڑھ،روہیلانوالی،شہرسلطان سمیت دیگرعلاقوں میں ڈکیتی اورقتل جیسی سنگین وارداتوں میں نہ صرف ملوث ہیں۔ بلکہ متعددکیسزمیں سزاء بھی کاٹ چکے ہیں کچھ ماہ قبل مانک پورسے چوری ہونے والے 45 لاکھ روپے مالیت کے جانور بھونگا لینے پرواپس کئے ۔ذرائع کے مطابق حنیفاڈمرگینگ کا مقصد علاقہ کے شریف زمینداروں پہ دھاک بٹھانا اور بھتہ لیناہے ۔میراں پور کے ایک زمیندارسے 16 ایکڑ گندم کی فصل کوجلادینے کی دھمکی دیکر 5 لاکھ روپے وصول کرچکے ہیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں