او لیول، اے لیول امتحانات کا شیڈول جاری

او لیول، اے لیول امتحانات  کا شیڈول جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر)پاکستان بھر میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات 2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت امتحانات 25اپریل سے شروع ہونگے اور 13 جون تک جاری رہیں گے ۔

 امتحانات کیلئے پورے ملک میں 100 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ طلباء و طالبات شریک ہوں گے ، کراچی میں 20 کے قریب امتحانی مراکز پر 40 ہزار سے زائد طلباء اے اور او لیول امتحان دیں گے ۔ کراچی سے تقریباً 6000 طلباء پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات دیں گے جبکہ ملک بھر سے تقریباً 15,000 طلباء بھی پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات میں شرکت کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں