ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4ملزم قانون کے شکنجے میں آگئے

ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4ملزم  قانون کے شکنجے میں آگئے

ملتان( کرائم رپورٹر ) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

تفصیل کے مطابق مظفرآبادپولیس نے ملزم ارشد سے پسٹل دوگولیاں،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم ثاقب سے پسٹل تین گولیاں،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم قاسم سے پسٹل جبکہ ملزم زبیر سے پسٹل برآمد کرلیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں