اشتہاری کو فرار کرانے پر 2افراد کیخلاف مقدمات درج

اشتہاری کو فرار کرانے پر  2افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان( کرائم رپورٹر ) اشتہاری ملزم کو فرار کروانے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

تفصیل کے مطابق سٹی جلالپور پولیس نے مختلف واقعات میں اشتہاری ملزم جان محمد ،شکیل عرف شکیلا کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے جہاں ملزموں کے ساتھیوں مجاہد اور عطاء الحسن نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے فرار کروانے میں مدد فراہم کی ،پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں