خانیوال، غیر قانونی گیس ری فلنگ کا دھندہ عروج پر

خانیوال، غیر قانونی گیس  ری فلنگ کا دھندہ عروج پر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)گیس ری فلنگ میں بغیر رجسٹریشن کے کھلی ایجنسیوں کا دھندہ عروج پر۔۔

،سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی پراسرار خاموشی کے باعث درجنوں گیس ری فلنگ کی دکانیں کھل گئیں شہریوں کے سروں پر خوف کے سائے منڈلانے لگے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر و گردونواح میں بااثر گیس ری فلنگ کرنے والے مافیا نے محکمہ سول ڈیفنس کے افسران و ملازمین سے ملی بھگت کر کے سر عام سٹرکوں سمیت شہر کے گنجان آباد علاقوں میں بڑے بڑے گودام اور حویلیاں کرائے پر لے رکھی ہیں جہاں بڑے سلنڈروں سے چھوٹے سلنڈروں میں کم وزن گیس بھر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہواہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں