مارکیٹوں میں غیر معیاری ،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت

مارکیٹوں میں غیر معیاری ،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)شہر کے چھوٹی اور بڑے شاپنگ سنٹر ز میں غیرمعیاری اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت عروج پر پہنچ گی ۔

ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے افسر و اہلکار دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر میں واقع پلازوں اور شاپنگ سنٹرز پر غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیائے خوردونوش و مصالحہ جات کی فروخت سر عام جاری ہے ، نیز متعدد مشہور شاپنگ سنٹرز ناجائز منافع خوری میں بھی ملوث ہیں، عوامی شکایات کے باوجود سیاسی آشیرباد سے تعینات ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے افسر و اہلکار دفتر وں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، ذمہ داران ، اعلیٰ افسروں کو سب اچھا کی رپورٹ بھجوا کر آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں جس کی وجہ سے ناقص و غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے شہری مختلف موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں، شہریوں میں یوسف، محمد اکبر، عثمان، اشرف بھٹی سمیت دیگر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے اس گھناؤنے دھندے میں ملوث مافیا اوراس کی پش پناہی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں