ڈسٹرکٹ ہسپتال ، پارکنگ میں اوور چارجنگ ، ٹھیکیدار گرفتار

 ڈسٹرکٹ ہسپتال ، پارکنگ میں اوور چارجنگ ، ٹھیکیدار گرفتار

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی پارکنگ میں اوورچارجنگ کی شکایت پر۔۔

 ٹھیکیدار کو گرفتار کرا دیاجبکہ نادرا آفس کے باہر غیر قانونی پارکنگ سے بھی ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں اوورچارجنگ کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ٹھیکیدار کی جانب سے مریضوں اور لواحقین کی جانب سے اوورچارجنگ کی شکایات درست ثابت ہونے پر ٹھیکیدار کو موقع پر پولیس کے حوالے کرکے کارروائی کے احکامات جاری کردیئے اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر نے نادرا آفس کے باہر غیر قانونی پارکنگ اور انکی جانب سے سائلین سے پارکنگ کے نام پر وصولی کی شکایت پر بھی کارروائی کی اور خود موقع پر پہنچ گئے اسسٹنٹ کمشنر کے نادرا آفس پہنچنے پر پارکنگ پر مامور افراد فرار ہوگئے تاہم ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر نادرا آفس کے غیر قانونی اسٹنڈ کو ختم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں