گگو :انتظامیہ سستی، شہری سستی روٹی ، نان سے محروم

گگو :انتظامیہ سستی، شہری سستی روٹی ، نان سے محروم

گگو منڈی (نمائندہ دنیا)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مبینہ طور پر غیر فعال ہونے سے شہری سستی روٹی و نان سے محروم ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق گگو منڈی شہر اور بورے والا کے گردونواح میں ایک بھی ہوٹل یا تنور موجود نہیں ہے جہاں سے شہریوں کو سستی روٹی و نان میسر ہو سکے ۔تمام چھوٹے بڑے ہوٹلوں اور تنوروں پر کم وزن غیر معیاری روٹی و نان کی بلا خوف و خطر پرانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے ، بااثر ہوٹل و تنور مالکان کے خلاف ابھی تک ایک بھی کارروائی نہیں کی جا سکی۔انتظامیہ کی مبینہ عدم دلچسپی کی وجہ سے شہری کم وزن غیر معیاری مہنگی روٹی و نان خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بند کمروں میں میٹنگز تک محدود ہیں ۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز اور چیف سیکرٹری سے اس صورتحال پر نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں