لین دین کے تنازع پر فائرنگ ، نوجوان زخمی

لین دین کے تنازع پر  فائرنگ ، نوجوان زخمی

مظفر گڑھ (سٹی رپورٹر ) لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،خان گڑھ نہر بنگلہ کے۔۔

 رہائشی اشرف نے اپنے کزن میر زمان سے رقم لینی تھی گزشتہ شب رقم کا تقاضا کیا تو میر زمان مشتعل ہو گیا اور اس نے پسٹل نکال کر فائر کھول دیا جس کے نتیجہ میں اشرف شدید زخمی ہو گیا جسے پہلے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ اور بعدازاں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں