مسائل کا حل صاف،شفاف الیکشن میں مضمر، تیمور مہے

مسائل کا حل صاف،شفاف الیکشن میں مضمر، تیمور مہے

ملتان(لیڈی رپورٹر ) ٹکٹ ہولڈر این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے۔۔

 کہا کہ ملک وقوم اس وقت شدید معاشی بحران میں مبتلا ہے وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں ملکی معاشی حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتے جا رہے ہیں اور مہنگائی،غربت،بیروز گاری بڑھنے کی وجہ سے ستر فیصد سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے پہنچ چکے ہیں۔ حکومت کواپنے اقتدار کے عیش و عشرت کے سوا مرتا ہوا غریب نظر ہی نہیں آرہا۔آئی ایم ایف سے لیے گئے قرضے کی قسط دینے کے بھی پیسے نہیں ہیں قسط دینے کے لیے مزید قرضہ لینا پڑرہا ہے ملک وقوم کے یہ مسائل تب ہی سہی ہونگے جب فری اینڈ فیئر الیکشن ہونگے کیونکہ یہ موجودہ نئی پی ڈی ایم حکومت جس کو عوام نے ابھی تک تسلیم ہی نہیں کیا کیونکہ عوام نے اس حکومت کو ووٹ ہی نہیں دیئے پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف اور اس کے حمایت یافتہ امیدواروں نے کلین سویپ کیا ہے عوام نے تحریک انصاف اور اسکے امیدواروں کو ووٹ دیئے مگر تاریخ کی بدترین دھاندلی کے ذریعے ایک نئی پی ڈی ایم حکومت بنائی گی جو زیادہ عرصہ تک چلتی نظر نہیں آتی اور جلد اپنے ہی بوجھ تلے دب کر ختم ہو جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں