وکیل نے میپکو افسر کیخلاف میٹر چوری کا مقدمہ دائر کردیا

وکیل نے میپکو افسر کیخلاف  میٹر چوری کا مقدمہ دائر کردیا

ملتان (کورٹ رپورٹر) وکیل کے گھر کا بجلی کا میٹر اتارنا ایس ڈی او میپکو کو مہنگا پڑ گیا ۔ وکیل نے عدالت میں میٹر چوری کے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ۔

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاذب ڈار نے ایس ڈی او واپڈا ٹاؤن سے 26 اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے ۔ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے وکیل منور اقبال نے موقف اختیار کیا کہ اس کی گھر کا بجلی کا بل زیادہ آیا جس پر 25 ہزار روپے کی رقم کا میپکو حکام سے تنازع پیدا ہوگیا ۔ اس معاملہ پر سائل نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت سے سٹے آرڈر بھی حاصل کرلیا ۔ اس کے باوجود ایس ڈی او واپڈا ٹاؤن علی طاہر ایل ایم یونس کی ایما پر لائن مین شیخ محمد عارف اس کے گھر آئے اور بلا اجازت اس کا بجلی کا میٹر اتار کر لے گئے ۔ بجلی کا میٹر لے جا کے دراصل وہ چوری کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ اب عدالت سے کارروائی کی استدعا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں