برن سنٹر کے سکیورٹی گارڈ پر قاتلانہ حملہ اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

برن سنٹر کے سکیورٹی گارڈ پر قاتلانہ حملہ  اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

ملتان(لیڈی رپورٹر)پاک اٹالین ماڈرن برن سنٹر ملتان کے سکیورٹی گارڈ پر قاتلانہ حملہ سکیورٹی گارڈ نے برن سنٹر کے۔۔

 سابق اے ایم ایس ڈاکٹر احمد علی ملک ،الیکٹریشن شعبان اور ٹھیکدار محسن الیاس کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی سکیورٹی گارڈ محمد نعیم ولد اللہ ڈیوایا نے پولیس تھانہ چہلیک میں دی گئی درخواست میں لکھا ہے کہ وہ 23 اپریل کو وہ دن ساڑھے تین بجے کے قریب اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا کہ سٹیٹ بینک کے قریب پہنچا تو وہاں موٹر سائیکل سوار نا معلوم افراد آئے ایک جو پیچھا بیٹھا تھا اس نے قمیض کے نیچے سے شیشے کی بوتل نکال کر سر پر ماری جس سے سر سے خون بہنے لگ گیا اور اسی دوران ملزم نے پسٹل نکال کر سیدھا فائر مارنے کی کوشش کی لیکن گولی پسٹل میں ہی پھنس گئی اور معجزانہ طور پر وہ گولی سے محفوظ رہا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں