ضمنی الیکشن،عوام نے منافقت کی سیاست مسترکردی، عبدالمنان

ضمنی الیکشن،عوام نے منافقت کی سیاست مسترکردی، عبدالمنان

مونڈکا(نامہ نگار)ممبرصوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان اور سردار عون حمید ڈوگر کا کہنا ہے کہ حلقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور محنت کریں گے ۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے جھوٹ منافقت عدم برداشت کی سیاست کو مسترد کر کے ترقی برداشت اور خدمت کو ووٹ دئیے ہیں۔ تقریب کے دوران دونوں ایم پی ایز نے حلقہ جات کی بھرپور تعمیر و ترقی کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظفرگڑھ میں یونیورسٹی کے قیام اور شاہجمال میں بوائز ڈگری کالج کے قیام سمیت مذکورہ بالا یونین کونسلز کی حدود میں رورل ہیلتھ سنٹر زکا قیام اور پہلے سے موجود بنیادی ہیلتھ یونٹس کی اپ گریڈیشن سمیت سکولوں کی اپ گریڈیشن اور لنک و مین روڈز کی تعمیر و مرمت سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی میں ملکر بھر پور محنت کریں گے حالیہ ضمنی الیکشنز میں عوام نے جھوٹ فریب کی سیاست کو مسترد کر کے خدمت کی سیاست کو سپورٹ کیا ہے انشائاللہ نئے جذبے سے اپنے پسماندہ حلقوں کو ترقی یافتہ بنائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں