پرانا شجاع آباد روڈ پر عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کا ٹینک نصب

پرانا شجاع آباد روڈ پر عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کا ٹینک نصب

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) پرانا شجاع آباد روڈ چوک ڈبل پھاٹک پر عوام الناس کے لیے ٹھنڈے پانی کا ٹینک نصب کر دیا گیا۔۔۔

 انجمن تاجران پرانا شجاع آباد روڈ کے سینئر نائب صدر اور سیاسی سماجی رہنما رانا مبین احمد نے پر واٹر فلٹریشن پلانٹ سے متصل ٹھنڈے پانی کے ٹینک کا افتتاح کیا اس موقع پر افتتاحی تقریب میں یونس بٹ،غفار ملک،رانا شہزاد متین،حنیف رضا،علی احمد،اللہ رکھا،ذیشان بوٹا اور دیگر روڈ کے تاجروں سیاسی کارکنوں سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد مبین نے کہا کہ پانی پلانا بھی صدقہ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں