ملازمین کو علاج، ٹیسٹوں کی سہولت کیلئے میپکو ، چغتائی لیب میں معاہدہ

ملازمین کو علاج، ٹیسٹوں کی سہولت کیلئے میپکو ، چغتائی لیب میں معاہدہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے ملازمین کو علاج معالجہ اور ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنے کے لئے میسرز چغتائی لیب پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان دو سال کے لئے معاہدہ طے پاگیاہے ۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز میپکو حیدر عثمان اٹھنگل کے مطابق میسرز چغتائی لیب پرائیویٹ لمیٹڈ واپڈا ہسپتال ملتان میں سیمپل کلیکشن سنٹر قائم کرے گی اور میپکو ملازمین کو واپڈا میڈیکل اٹینڈنس رولز 1979ء کے تحت میڈیکل /کلینیکل لیب ٹیسٹ پر 40فیصد کی رعایت بھی ہوگی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں