خانیوال، گاڑیوں پر لگے پریشر ہارن شہریوں کیلئے وبال جان

خانیوال، گاڑیوں پر لگے پریشر ہارن شہریوں کیلئے وبال جان

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)گاڑیوں پر لگے پریشر ہارن شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ’مین شاہراہوں پر قائم سکولوں کے بچوں کا تدریسی عمل پر قوت سماعت متاثر ہورہی ہے ٹرکوں،بسوں اور ویگنوں اور۔۔۔

 دیگر گاڑیوں پر لگے پریشر ہارن سے شہری اذیت سے دوچار ہونے لگے خانیوال شہر بھر میں گاڑیوں پر لگے ہارن کے شور سے شہری آبادی اور سکولوں میں تدریسی عمل کے متاثر ہونے کیساتھ طالبعلم قوت سماعت سے شدید متاثر ہورہے ہیں،جبکہ ہسپتالوں میں مریض پریشانی کا شکار ہیں شہری حلقوں کی جانب سے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں