سیشن جج وہاڑی کا دورہ جیل، ذاتی مچلکوں پر 11قیدی رہا کرنیکا حکم

 سیشن جج وہاڑی کا دورہ جیل، ذاتی  مچلکوں پر 11قیدی رہا کرنیکا حکم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی امجد نذیر چودھری کا سینئر سول جج محمد آصف نیاز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ، مختلف بیرکوں کا معائنہ،کچن میں کھانے کا معیار چیک کیا۔۔۔

قیدیوں کے مسائل سنے اورماتحت عدالتوں کو جلد سماعت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے 11قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا ۔اس موقع پر قائم مقام سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ)سید محمد انجم شاہ،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ندیم،سٹینو گرافرراشد و دیگر موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں