شادی سے انکار پر تین ملزموں کا بیوہ پر تشدد

شادی سے انکار پر تین  ملزموں کا بیوہ پر تشدد

گگو منڈی(نامہ نگار)شادی سے انکار پر تین ملزموں کا بیوہ پر تشدد ۔ چک نمبر289ای بی کی رہائشی پھلماء بی بی کا خاوند تقریباً9سال قبل فوت ہو گیا تھا اور۔۔۔

 وہ اپنے بچوں کے ساتھ گاؤں میں رہائش پذیر ہے ،25اپریل کو شام 5بجے اﷲ دتہ چوہان ،اﷲ بخش اور رحمت علی اس کے گھر میں داخل ہو ئے اور اﷲ دتہ نے اسے بالوں سے پکڑ لیا اور گھسیٹتا ہوا باہر گلی میں لے آیا اور تمام ملزموں اسے ٹھڈے اور مکے مارنا شروع کردئیے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں