بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون، 107پکڑے گئے

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون، 107پکڑے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 107 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 76نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا ۔68 لاکھ 98 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 4 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا۔ 26اپریل 2024ء کوملتان سرکل میں12بجلی چوروں کو 514032 روپے جرمانہ عائد کیا گیااور8مقدمات کااندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں14صارفین 343832  روپے جرمانہ عائد اور14مقدمات درج ،وہاڑی سرکل میں12صارفین کو 451374 روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 12 صارفین کو3041730روپے جرمانہ عائد اور 7مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 12 صارفین کو597117روپے جرمانہ عائد اور 12مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 15 صارفین کو258065 روپے جرمانہ عائد اور15 مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 14 صارفین  کو 1032648 روپے جرمانہ عائد اور6مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں7صارفین کو276105 روپے جرمانہ عائداور5ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں9 صارفین کو 383478 روپے جرمانہ عائد کیا گیا او ر4 مقدمات کا اندراج ہوا۔ جنوبی پنجاب میں نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں