پی پی 272 میں امن و امان کیلئے اقدامات کریں، عبدالمنان

 پی پی 272 میں امن و امان کیلئے اقدامات کریں، عبدالمنان

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد کی ڈی پی او سید حسنین حیدر سے ملاقات ،پی پی 272 میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے بارے تبادلہ خیال ۔

رانا عبدالمنان ساجد ایم پی اے نے کہ پولیس انسداد جرائم اورعوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے بلا تفریق کارروائیں کرے ، حلقہ پی پی 272 میں پولیس گشت ، چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ، تھانوں میں سائلین کے ساتھ اچھے رویے اور احسن اخلاق سے پیش آئیں اور انکی شکایت کا بروقت ازالہ کریں ،مقدمات میں میرٹ کو یقینی بنائیں تاکہ ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے اور مظلوم کو انصاف مل سکے ۔ڈی پی او نے ضلع مظفرگڑھ بالخصوص پی پی 272 میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں