آسمانی بجلی گرنے سے 20 لاکھ روپے مالیت کی فصل گندم جل کر راکھ

آسمانی بجلی گرنے سے 20 لاکھ روپے  مالیت کی فصل گندم جل کر راکھ

سکندرآباد (نامہ نگار)آسمانی بجلی گرنے سے 20 لاکھ کی گندم جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔تفصیل کے مطابق شجاع آباد موضع فتح بیلہ میں گزشتہ رات تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے غریب کسان ربنواز ڈب کی آٹھ ایکٹر کھڑی گندم کی فصل جل کر راکھ ہوگئی۔۔۔

کڑک کی آواز اتنی تیز اور خوفناک تھی کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی خوف کے مارے کانپ اٹھے ،تیز اندھی کی وجہ سے آگ نے تیزی سے گندم کی کھڑی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اہل علاقہ اور عینی شاہدین کا کہنا تھاکہ آگ لگنے کے دس پندرہ منٹ بعد بارش نہ آتی تو آگ نے درجنوں ایکڑ پر گندم کی کھڑی فصل کو بھی لپیٹ میں لے لیتی، قدرتی طور پرموضع فتح بیلہ کا وسیع علاقہ آگ کی لپیٹ سے بچ گیا ،تاہم غریب کسان ربنوازکا تقریباً بیس 20 لاکھ مالیت کا نقصان ہوگیا۔

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں