مسلم لیگ ن کی حکومت نے کاشتکاروں کو مایوس کیا، رانا امجد

مسلم لیگ ن کی حکومت نے کاشتکاروں کو مایوس کیا، رانا امجد

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ نواز کی حکومت نے مایوس کیا ۔ نواز لیگ کسانوں کے ساتھ ہاتھ کرگئی ۔ ثابت ہوا کہ یہ صنعت کاروں کی حکومت ہے ۔

کسانوں کو برباد کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی کوآرڈی نیٹر پنجاب آل پاکستان کسان اتحاد رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے احتجاجی کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پنجاب میں مفت بجلی دینے اور گندم خریداری سے ہی مکر گئے جو انتہائی قابل افسوس امر ہے ۔ جبکہ نگران حکومت نے 32 لاکھ ٹن گندم منگوا کر ملکی کسانوں کا معاشی قتل عام کیا اور لاکھوں ڈالرز کی دیہاڑی لگا لی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے گھروں پر ریڈ کی شدید الفاظ میں مذمت اور گرفتار کسانوں کی فوری رہائی کا مُطالبہ کرتے ہیں۔ ن لیگ نے اپنے آپ کو کسان کُش جماعت ثابت کر دیا ہے اور کسان کے معاشی قتل میں زرداری لیگ اور اتحادی برابر کے شریک ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں