گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی ،کسان رل گئے

 گندم کی خریداری شروع  نہ ہو سکی ،کسان رل گئے

عبدالحکیم (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر )گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی کسان رل گئے ،بروقت خریداری نہ ہونے اور بارشوں کی وجہ سے کٹائی میں تاخیر ۔۔

،کھلے آسمان تلے گندم رکھنے سے گندم کا معیار خراب ہونے سے کسانوں کو مالی بحران کا سامنا ،کسان قرض لے کر گندم کی بجائی کے لئے سپرے ودیگر اخراجات کرتا ہے ،مہنگائی کے اس دور میں کسان گندم کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے ،گودام اور باردانہ ہونے کی وجہ سے گندم کھلے آسمان تلے رکھنے پر مجبور ہے ،رہی سہی کسر گندم کے بیو پاری وں نے نکال دی،اٹھائیس سو سے تین ہزار کا مرضی کا ریٹ لگا کر مجبور کسانوں کو لوٹنے لگے ۔فلور ملز والے من مانے ریٹ پر گندم خرید کر کسانوں کا معاشی قتل کرنے میں مصروف ہیں۔ کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور محکمہ فوڈ کو گندم کی خریداری کے لیے پابند کیا جائے تاکہ کسان آئندہ فصل کی کاشت کے لئے بروقت بوائی اور پچھلی فصل کا قرض اتار سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں