ریلوے سٹیشن پلیٹ فارمز پر سہولیات کا فقدان،مسافرپریشان

ریلوے سٹیشن پلیٹ فارمز پر سہولیات کا فقدان،مسافرپریشان

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ریلوے سٹیشن پلیٹ فارمز پر سہولیات کا فقدان ’مسافروں کیلئے بہت زیادہ پریشانی کا سبب’ انتظامیہ خاموش تماشائی ۔۔

کوئی پرسا   ن حل نہیں ’تفصیل کے مطابق خانیوال کا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کا فقدان شہریوں اور مسافروں کیلئے پریشانی کا سبب بن گیا پلیٹ فارم پر شدید گرمی سے بچنے کیلئے شیڈز کا انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں مسافر اتنی شدید گرمی میں کھڑے ہوکر ٹرینوں کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب پلیٹ فارمز پر نہ تو پینے کے پانی کا انتظام اور ناکوئی سکیورٹی اور مسافروں کے بیٹھنے کیلئے سہولیات بھی درکار نہیں جس وجہ سے مسافر زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہیں پورے ریلوے اسٹیشن پر رات کے وقت لائٹنگ کا انتظام نہ ہونے برابر ہے جس کی وجہ سے اسٹیشن تاریکی میں ڈوبے سیلوے اسٹیشن پر چوری، ڈکیتی اور نشہ کرنے والوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے آئے روز کسی نہ کسی کا نقصان ہوجاتا ہے شہریوں اور سماجی تنظیموں نے وزیر ریلوے سے اپیل کی ہے کہ خانیوال جنکشن اسٹیشن پر آنیوالے مسافروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں