نہروں کی طویل بندش ،آم کے باغات پر بیماریوں کا حملہ

نہروں کی طویل بندش ،آم کے باغات پر بیماریوں کا حملہ

رکن پور(سٹی رپورٹر)غیر معتدل موسمی حالات، نہروں کی طویل بندش کے باعث آم کے باغات پر بیماریوں کا شدید حملہ،آم کی پیداوار شدید متاثر۔۔

، آم کے بیوپاریوں باغبانوں کا دیوالیہ ہونے کا خدشہ، بیماریوں کے کنٹرول کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق آم کے پھل کی بڑھوتری کے لئے مناسب اور معتدل درجہ حرارت موسمی مناسبت نہ ہونے ، زیادہ بارشیں اور ژالہ باری ہونے کے باعث آم کے باغات پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، درجہ حرارت میں اچانک اضافہ اور پانی کی کمی کے باعث آم کے باغات پر تیلہ، پھپھوندی، سفوفی،منہ سڑی جیسی تباہ کن بیماریوں کی یلغار ہو چکی ہے جنہیں کنٹرول کرنے کے لیے باغبان اور بیوپاری اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کر رہے ہیں لیکن بیماریوں کا حملہ شدید ہونے اور حکومتی سطح پر آم کی بیماریوں کو کنٹرول کے لیے باغبانوں بیوپاریوں کی معاونت نہ کیے جانے سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو چکی ہے جبکہ دوسری جانب ششماہی نہروں کی طویل بندش کی وجہ سے آم کے پھل کی بڑھوتری اور پیداوار شدید متاثر ہو رہی ہے اور آم کے پھل کا سائز انتہائی کم رہ جانے کا خدشہ ہے آم کے باغبانوں بیوپاریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لیتے ہوئے باغات پر لگی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لیے معاونت کرنے اور فوری طور پر نہروں میں پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں