جسٹس صفدر سلیم شاہد کا ریٹائرمنٹ کے بعد مادر علمی کا دورہ

جسٹس صفدر سلیم شاہد کا ریٹائرمنٹ کے بعد مادر علمی کا دورہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد کا ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی مادر علمی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی۔۔

 سکول خانیوال کا دورہ،طلباء اور اساتذہ میں گھل مل گئے اور اختتام پر طلباء کو موٹیویشنل لیکچر بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے ریٹائرمنٹ کے بعد گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خانیوال کا دورہ کیا جہاں سے انہوں نے 1976 میں میٹرک کا امتحان ملتان بورڈ سینمایاں پوزیشن میں پاس کیا،انکے ہمراہ انکے دوست اور سابق سٹوڈنٹس راشد بن امیر،طاہر نسیم اور احمد رضا قادری بھی موجود تھے ۔سکول آمد پر انچارج پرنسپل راؤ عمر خان اور صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع خانیوال چوہدری نثاراحمد نے دیگر اساتذہ کے ہمراہ انکا استقبال کیا بعد میں انہوں نے مختلف کلاس رومز کا وزٹ کیا اور اختتام پر سکول میں قائم جنوبی پنجاب کی سب سے بہترین ڈیجیٹل الرفیق سینٹرل لائبریری کا خصوصی دورہ کیا اور طلباء کو موٹیویشنل لیکچر بھی دیا، اپنی آب بیتی سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ایک طالب علم سے ہائیکورٹ کے جسٹس بنے کا سفر طے کیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے میدان میں بھی بہترین کھلاڑی تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں