کوٹ ادو،دیہاتیوں نے ایک ڈاکو پکڑ لیا، ساتھی فرار

کوٹ ادو،دیہاتیوں نے ایک ڈاکو پکڑ لیا، ساتھی فرار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)موٹر سائیکل ڈکیتی کر کے جانے والے ایک ڈکیت کوپولیس اوردیہاتیوں نے پیچھاکرکے دھر لیا۔۔

،دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب،ڈاکوؤں نے ویٹرنری سسٹنٹ سے موٹرسائیکل نقدی قیمتی موبائل فون چھین لیا،3موٹر سائیکل بھی چوری کر لیے گئے ،کریانہ کی دکان کی چھت پھاڑ کرنا معلوم چور ہزاروں مالیت کا گھی چینی شیمپو صابن اور دیگر سامان لے کر فرار،ائے روز چوری کو ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری بے حدپریشان،ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ دائرہ دین کو نہ کے علاقہ احسان پور میں میں دن دیہاڑے 2ڈاکوؤں نے شہری سے ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی کہ لوگوں نے 15پر پولیس کو کال کر دی اور ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا اسی اثنا میں دائرہ دین پناہ پولیس پارٹی بھی اگئی جنہوں نے تعاقب کر کے کچھ ہی فاصلہ پر ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا،دوسرے واقعہ وارڈ نمبر 14 سی محلہ ماڑی والا کے رہائشی وٹرنری اسسٹنٹ محمد اصف اقبال نتکانی جو کہ نور شاہ ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی کر کے واپس ا رہا تھا کہ ٹی پی لنک پل 40 والی کے قریب 2نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے 24ماڈل موٹر سائیکل نقدی 5ہزار روپے قیمتی موبائل فون اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہو گئے ،دوسری طرف تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ میں ایک ہی روز میں 3 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئی ہیں، نور شاہ روڈ پر محمد منعم قیوم لودھی پٹھان کی خان ٹریڈرز کے سامنے کھڑی اس کی موٹرسائیکل 24 ماڈل نامعلوم اٹھا کر لے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں