میپکو:زرعی ٹیوب ویل مالکان ڈیڑھ ارب کے نادہندہ،2ہزار کنکشن منقطع

میپکو:زرعی ٹیوب ویل مالکان ڈیڑھ ارب کے نادہندہ،2ہزار کنکشن منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے۔

 خلاف آپریشن جاری ہے ۔7ستمبر سے جاری مہم میں اب تک 2 ہزار سے زائد نادہندہ کاشتکاروں کے بجلی کنکشنز منقطع کئے گئے ۔ زرعی ٹیوب ویلوں نے ایک ارب 50 کروڑ32 لاکھ 50 ہزار روپے واجبات ادا کرنے ہیں۔ میپکو ریجن میں580 نادہندہ کاشتکاروں نے کنکشنز منقطع ہونے پر 20 کروڑ 80 لاکھ 60 ہزار روپے ادا کر دئیے ۔ 7 ستمبر 2023ء سے 27 اپریل 2024ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 13 کروڑ32 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر 282 ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع جبکہ 98نادہندگان سے 3کروڑروپے سے زائد وصولیاں کی گئیں۔ڈی جی خان سرکل میں 5 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا نہ کرنے پر 76 کاشتکاروں کی بجلی منقطع اور41نادہندگان سے ایک کروڑ26لاکھ روپے وصول،وہاڑی سرکل میں 23 کروڑ 83 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر 190 زرعی کنکشنز منقطع اور97نادہندگان سے 3کروڑ72لاکھ روپے وصول ،بہاولپور سرکل میں 28 کروڑ 68 لاکھ روپے ادا نہ کرنے پر 617 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع اور65نادہندگان سے ایک کروڑ69لاکھ روپے وصول،ساہیوال سرکل میں 34 کروڑ 51 لاکھ روپے کی رقم ادا نہ کرنے پر 336 کاشتکاروں کی بجلی منقطع اور76نادہندگان سے 3 کروڑ90لاکھ روپے وصول ، رحیم یار خان سرکل میں 12 کروڑ 50 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 297 زرعی صارفین کے کنکشنز منقطع اور119نادہندگان سے 3کروڑ90لاکھ10ہزار روپے وصول ، خانیوال سرکل میں 32 کروڑ 30 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر 291 زرعی ٹیوب ویل صارفین کی بجلی منقطع کی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں