جمہوریت کی طرح میثاق معیشت ضروری ، افتخار خان

جمہوریت کی طرح میثاق معیشت ضروری ، افتخار خان

مونڈکا(نامہ نگار)پیپلز پارٹی بار بارمفاہمت کی بات کر رہی ہے میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت کی طرف آنا ہوگا۔۔

 سیاسی قوتیں ضد اور انا پر قائم رہ کر عوام کا نقصان نہ کریں کسانوں سے گندم خریدی جائے حکومت ہوش کے ناخن لے ۔سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوے کی دہائی میں آلو کا بحران پیدا ہوا تھا آلو کی کثیر مقدار میں پیداوار ہوئی مگر خریداری نہ ہونے کے باعث کسان پریشان تھے جس پر وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے آلو خریدنے کا اعلان کر کے سٹور کر لیا ۔بعد ازاں حکومت کو نفع حاصل ہوا امسال گندم کی پیداوار کو زیادہ قرار دیکر دھول جھونکی جارہی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ نگران دور میں معیشت کے بحران میں گھرے ملک کی حکومت نے اسی ارب روپے کا کثیر زر مبادلہ خرچ کر کے گندم درآمد کر لی اب حکومت کے پاس گندم سٹاک کرنے کے سٹور ہی نہیں ہیں اور نہ رقم ہے جس کی وجہ سے حکومت اس ضمن میں ناکام نظر آرہی ہے انہوں نے بتایا کہ وہ گندم کے بحران پر مسلسل اسمبلی میں آواز اٹھا رہے ہیں ممکنہ چار سو ارب روپے کے کسان پیکیج کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے قومی خزانے کو دوہرا نقصان ہوگا گندم نہ خریدنے کے باعث کسان کا دیوالیہ نکال کر اربوں کا پیکیج کس کام کا رہے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں