پاسکو سینٹرز پر بار دانہ مافیاز میں تقسیم کیا جانے لگا

پاسکو سینٹرز پر بار دانہ مافیاز میں تقسیم کیا جانے لگا

بورے والا(سٹی رپورٹر)کسانوں کا معاشی قتل بند کیا جائے پاسکو سینٹرز پر باردانہ کسانوں کی بجائے مافیاز کو دیا جا رہا ہے ۔۔

کسانوں کا اپنے جاری استحصال پر شدید احتجاج تفصیل کے مطابق اربوں روپے کی سبسڈی کے ساتھ وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں کو فائدہ دینے کے لیے گندم کا سرکاری ریٹ 3900 روپے فی من مقرر کیا گیا تھا لیکن پاسکو کے گندم خریداری مراکز پر مکمل طور پر مافیاز کا راج ہے ۔ سرکاری سرپرستی میں باردانہ فروخت ہونے کی باتیں زبان زد عام ہیں اس کے باوجود ڈپٹی کمشنر وہاڑی،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا اور پاسکو زون بوریوالا کا ہیڈ چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوں کا استحصال روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں گندم کے کاشتکاروں چودھری عاطف رامے ،اسلم مرزا،رانا ارشد،فاروق احمد،امین رانا،چودھری حمدان،میاں نوید،طاہر جٹ و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عام کسان ہمیشہ کی طرح اپنی گندم سرکاری سینٹرز پر نہیں لا سکتا ہے کیونکہ باردانہ کے حصول کے لیے نہ اس کے پاس سفارش ہے اور نہ ہی رشوت دینے کے لیے پیسے ہیں کسانوں نے گندم کی فصل تیار کرنے پر کثیر رقم تو خرچ کر دی لیکن سرکاری ریٹ پر گندم فروخت نہ ہونے پر کسانوں کو معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے کسان اپنی گندم اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہو چکا ہے مافیاز مجبور کسانوں سے 2800 سے 3000 ہزار روپے فی من گندم خرید رہے ہیں کاشتکار اپنے جاری استحصال پر سراپا احتجاج ہیں۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں