کمسن طالب علم سے مبینہ زیادتی والدہ کے احتجاج پر مقدمہ درج

کمسن طالب علم سے مبینہ زیادتی والدہ کے احتجاج پر مقدمہ درج

جہانیاں(نمائندہ دنیا)اوباش کی تیسری جماعت کے 6 سالہ طالب علم سے مبینہ زیادتی انصاف نہ ملنے پر بچے کی والدہ کے ۔۔

احتجاج پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکا ۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقہ 142دس آر بھڑکی میں نوجوان محمد ذیشان نے تیسری جماعت کے 6 سالہ طالب علم محمد اریز سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا طالب علم کی حالت غیر ہونے پر زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اسے میڈیکل ڈاکٹ جاری کیا گیا بچے کی والدہ نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس دادراسی نہیں کررہی درخواست کے باجود پولیس نہ تومقدمہ درج کررہی ہے اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کررہی ہے ملزم بااثر ہے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرین کے احتجاج پر پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے مگر تاحال ملزم کو گرفتار ہوسکا ہے متاثرین نے آئی جی پنجاب آرپی او ملتان ڈی پی او خانیوال سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں