خانیوال،گیس ری فلنگ ، پٹرول کی کھلی ایجنسیوں کی بھرمار

خانیوال،گیس ری فلنگ ، پٹرول کی کھلی ایجنسیوں کی بھرمار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)گیس ری فلنگ اور پٹرول کی کھلی ایجنسیوں کی بھرمار، شہر میں درجنوں دکانیں قائم، حادثات کا خدشہ۔۔

، انسانی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر و گردونواح میں بااثر گیس ری فلنگ کرنے والے مافیا نے سر عام سٹرکوں سمیت شہر کے گنجان آباد علاقوں کے گلی محلوں میں چند ہزار روپے کرایہ کے عوض بڑے بڑے گودام اور حویلیاں کرائے پر لے رکھی ہیں جہاں بڑے سلنڈروں سے چھوٹے سلنڈروں میں کم وزن گیس بھر کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔شہریوں نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے متعدد مرتبہ اس اہم مسئلے کو اجاگرکیا لیکن سول ڈیفنس کے افسروں و اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع خانیوال میں موجود غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں اور گیس ری فلنگ کا دھندہ کرنے والے بااثر مافیا کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تا کہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں قائم کی گئیں غیرقانونی ایجنسیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور اس مافیا کی پشت پناہی کرنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں تاکہ شہری بلا خوف وخطر اپنی نجی مصروفیات جاری رکھ سکیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں