مشکوک گاڑی سے مردہ جانوروں کا 5من گوشت برآمد

مشکوک گاڑی سے مردہ جانوروں کا 5من گوشت برآمد

جودھ پور بارہ میل (نمائندہ دنیا)پٹرولنگ پولیس پل باگڑ اور سپیشل برانچ کے ملازمین کی مشترکہ کارروائی،نیم مردہ و مضر صحت گوشت فروخت کرنے۔۔

 والا شخص پکڑا گیا،5 من گوشت برآمد،تھانہ سرائے سدھو میں مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سپیشل برانچ کی نشاندہی پر پٹرولنگ پولیس پل باگڑ کے ملازمین نے پل باگڑ پر ناکہ لگایا مشکوک سوزوکی بولان کو روک کر چیک کیا جس میں تقریبا 5 من مضر صحت گوشت پڑا تھا پٹرولنگ پولیس ملازمین نے گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا اور ملزم محمد عقیل عرف کالو ولد امجد علی قوم شیخ سکنہ بستی حسین آباد کبیروالا کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانہ سرائے سدھو کے حوالے کر کے مقدمہ درج کر دیا،واضح رہے کبیروالا میں نیم مردہ و مضر صحت جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والا یہ گروہ بہت عرصہ سے متحرک ہے اس گروہ کے خلاف ضلع خانیوال کے تقریبا تمام تھانوں میں مضر صحت گوشت سپلائی کرنے کے مقدمات بھی درج ہیں لیکن مافیا مقدمات میں اپنی ضمانت کروا کر دوبارہ دھندہ شروع کر دیتے ہیں،یہ گروہ روڈ پر پڑے ہوئے مردہ جانوروں اور بیمار جانور بھی اونے پونے خرید کر حسین آباد کبیروالا میں لے جاتے ہیں وہاں پر گوشت پر مخصوص قسم کا کیمیکل لگا کر گوشت کو فریش کیا جاتا ہے اور بعد میں مارکیٹ میں مہنگے داموں گوشت فروخت کیا جاتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں