یوم مزدور پر وہاڑی میں ریلیاں، سیمینارز کا انعقاد

یوم مزدور پر وہاڑی میں  ریلیاں، سیمینارز کا انعقاد

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)عالمی یوم مزدوراں بھرپور طریقہ سے منایا گیاشہر میں سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں سمیت سرکاری ملازمین کی ۔۔

جانب سے بھی ریلیاں اور سیمینار منعقد کروائے گئے جبکہ محنت کشوں نے اپنے لئے مختص دن کو بلا مقصد قرار دیا پہلی ریلی میونسپل ایمپلائز یونین کے رہنماؤں چیئرمین شاہ محمد ، نو منتخب صدر چوہدری عبدلرزاق گجر سمیت دیگر کی قیادت میں نکالی گئی جس میں میان جہانزیب یوسف ، فرحت بابر ، سول سوسائٹی نمائندگان ، بلدیہ ملازمین ، سرکاری ملازمین ایپکا ، وکلاء ، اور عام شہریوں سمیت مزدوروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی مزدوروں کے حق میں نعرے بازی کی اور مقررین نے مزدروں کو خراج تحسین پیش کیا الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کی جانب سے ملتان روڈ پر رزق کی تلاش میں بیٹھے محنت کشوں کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام کیا گیا سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن چوہدری طارق محمود ، سنئیر نائب صدر ملک مقصود اطہر اعوان ، راو خلیل احمد ، جنرل سیکرٹری زنیر ساجد ہنجرا کے ہمراہ فاؤنڈیشن کی جانب سے مزدورں میں کھانا تقسیم کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں