کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کارروائی نہ ہوسکی

کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کارروائی نہ ہوسکی

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی، خانیوال شہر میں ٹریفک پولیس اہل کاروں کی۔۔

 عدم دلچسپی،شہر و گرونواح میں نوعمر چنگ چی ڈرائیور انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ، چنگ چی رکشوں کے ایسے ڈرائیور بھی دیکھے جا سکتے ہیں جن کا پاؤں بھی صیح طرح بریک تک نہیں پہنچتے مسافروں کو سوار کرتے دکھائی دیتے ہیں، مزید براں نوعمر چنگ چی رکشہ کو موٹر سائیکل انداز میں بھگاتے اور کراسنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں نوعمر ڈرائیور شہر کی سڑکوں پر موت کا رقص جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیاہے کہ ٹریفک پولیس کو انسانی جانوں سے کھلواڑکرنے والے نوعمر ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا پابند بنایاجا ئے تاکہ شہر و گردونواح میں ہونے والے حادثات میں کمی واقع ہو سکے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں