پانچ ہزار غیر قانونی باردانہ بر آمد،دو ٹرک گندم سمیت پکڑ لئے

پانچ ہزار غیر قانونی باردانہ بر آمد،دو ٹرک گندم سمیت پکڑ لئے

دوکوٹہ (نامہ نگار)سپیشل برانچ میلسی کی ٹیم نے 5 ہزار غیر قانونی پاسکو باردانے کی بوریاں برآمد ،اڈا ذخیرہ سے۔۔

 لوڈ ہو کر میلسی جانے والے دو ٹرک گندم سمیت قابو ،آڑھتیوں کے خلاف مزید کراروائیاں جاری رہیں گی ۔حکام کا عندیہ تفصیل کے مطابق اے سی میلسی اور ڈی ایس پی میلسی کی سربراہی میں ٹیم نے موضع مرالی کھوہ گٹھ والا کے رہائشی عالم شیر نامی کی آڑھت سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئیں پاسکو کی 5 ہزار باردانے کی بوریاں برآمد کر لیں ،اسی طرح دو ٹرک گندم جو پاسکو باردانہ میں تھی اور اڈا ذخیرہ سے لوڈ ہو کر میلسی جا رہی تھی وہ بھی پکڑی گئی ،ان دونوں ٹرکوں کو تھانہ مترو میں بند کردیاگیا۔ سپیشل برانچ کی ٹیم نے عندیہ دیا ہے کہ آڑھیتوں اور پرائیویٹ افراد کو باردانہ دینے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ،کسان کو ان کا حق ملے گا اور ہم کسانوں کا حق تلف کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جاری رکھیں گے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں