مزدوروں کے عالمی دن پر ٹاٹے پور میں کوئی تقریب نہ ہوسکی

مزدوروں کے عالمی دن پر ٹاٹے  پور میں کوئی تقریب نہ ہوسکی

ٹاٹے پور(نامہ نگار) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ٹاٹے پور اور نواحی علاقوں کے تعلیمی اداروں سمیت کسی بھی سیاسی جماعت اور۔۔

 سماجی شخصیات کی جانب سے کوئی تقریب منعقد نہ کی جاسکی مزدور ڈے کے موقع پر محنت مزدوری کرنے والوں نے کہا کہ اب ہماری ماہانہ اجرت چالیس ہزار روپے ہونی چاہیے کیونکہ مہنگائی نے برا حال کیا ہوا ہے اب تو یہ حال سوئی گیس۔ بجلی کے بلوں سے بھی فرصت نہیں اگر ایک دن مزدوری پر نہ جائیں تو وہ دیہاڑی بھی نہیں ملتی حکومت پاکستان مزدور کی فلاح و بہبود کے لیے ایسی پالیسی بنائیں تاکہ مزدور طبقہ کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں ۔

 

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں