ملک میں مزدوروں کا استحصال روکا جائے ، عبدالحمید بلوچ

ملک میں مزدوروں کا استحصال روکا جائے ، عبدالحمید بلوچ

مونڈکا (نامہ نگار) شکاگو میں جلنے والے مزدوروں کی نسل ہمیشہ زندہ رہے گی مزدور کی عظمت کو سلام یکم مئی کا مقصد مزدوروں کا اپنے حقوق کی۔۔

 آواز بلند کرنا تھا مزدوروں کو ریلیف نہیں ملتا صرف تکلیف دی جاتی ہے مزدور کے حق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے سردار حاجی عبدالحمید خان بلوچ تفصیل کے مطابق بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن آف پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار حاجی عبدالحمید خان بلوچ نے یوم مئی مزدور ڈے کے موقع پر مزدوروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال پہلے 24 گھنٹے مزدوری اجرت نہ ملنے کی صورت میں زندہ جلا دیئے گئے اب 8گھنٹے سالم مزدوری ہے مگر پاکستان میں اب بھی مزدوروں کا استحصال جاری ہے پاکستان واحد ملک ہے جہاں مزدور بنیادی حقوق سے محروم ہیں نا لیبر کالونیاں ہیں نا ہی ان کے بچوں کو تعلیم کی سہولتیں میسر ہیں اور نہ ہی سہی معنوں میں صحت کارڈ ہیں اجرت میں اضافہ نہیں ہوتا ساٹھ سال پہلے مزدور کو ایک تولہ سونا کے برابر اجرت ملتی تھی مگر پاکستان میں اسے آج پوری مزدوری نہیں ملتی جس ملک کا مزدور کمزور ہو گا اس کی معیشت بھی کمزور ہوتی ہے مزدور کو خوشحال بناؤ پاکستان کو خوشحال اور مضبوط کرو مزدور ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے مزدوروں کو چھٹی دینا ان کیلئے مزید مشکلات پیدا کر دیتا ہے کیونکہ یہ مزدور اپنی کمائی پر ہی انحصار کرتے ہیں ہم مزدور طبقے کی ملکی تعمیر و ترقی میں ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں